رین ایمرجنسی اور بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے بلدیہ کورنگی میں ہفتہ وار تعطیل ختم

 DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : وزیر اعلی سندھ کے خصوصی احکامات صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو اور کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر متوقع برسات کے پیش نظر دوران برسات عوامی سہولت کی فراہمی اور بلا تعطل بلدیاتی انتظامات کی انجام دہی کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو نے بلدیہ کورنگی میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کر کے ہفتہ اور اتوار کی تعطیل ختم کرکے معمول کے مطابق عوامی خدمات کے حوالے سے انتظامات کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کو ہدایت کی ہے کہ زون کے حدود میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرکے برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو نے ضلع متوقع برسات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر رین ایمرجنسی انتظامات اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرنے کے لئے ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ بلدیہ کورنگی نے رین ایمرجنسی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں دوران برسات کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے افسران و عملے کو الرٹ اور تمام دستیاب مشنری کو آن روڈ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رین ایمرجنسی انتظامات کے ساتھ ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے کچرا کنڈیوں کی روزانہ کی بنیادوں پر کچرے کی منتقلی کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر سوئپنگ کے انتظامات بہتر بنا ئی جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کو ہدایت کی کہ رین ایمرجنسی انتظامات کو ترتیب دینے کے ساتھ دوران برسات علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کے بروقت حل اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنایا جائے ،برساتی نالوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور نکاسی آب کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے۔