بارش کے باعث کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کی تقریبات ملتوی

Stadium

Stadium

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش اور مزید برسات کے پیش نظر کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کی تقریبات ملتوی کردی گئیں۔

فیسٹیول کے چیف آرگنائزنگ سیکریٹری حاجی غلام محمد خان نے کہا ہے کہ اب فیسٹیول کی تقریبات مورخہ 16اگست سے دوبارہ شروع ہوگی۔

21اگست تک بلا تعطل اسپورٹس فیسٹیول میں ہونے والے ایونٹ جاری رہیں گے۔