بارش کے باعث اسکول کی دیوار گر گئی، دیوار کے ملبے تلے 12 سالہ بچہ جاں بحق

Child Dead Body

Child Dead Body

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ کے قریب تحصیل میہڑ کے نواحی گائوں میں بارش کے باعث اسکول کی دیوار گر گئی۔دیوار کے ملبے تلے 12 سالہ بچہ جاں بحق۔

خیرپور ناتھن شاہ کے قریب تحصیل میہڑ کے نواحی گائوں صادق سولنگی میں بارش کے باعث اسکول کی دیوار گر گئی۔دیوار کے ملبے تلے دب کر 12 سالہ بچہ عزیز حبیب اللہ جانبحق ہوگیا۔

مختلف علاقوں میں دیوار کے گرنے سے جانبحق ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی۔جانبحق ہونے والے بچے کی لاش تحصیل میہڑ کی سرکاری ہسپتال منتقل کردی گئی۔جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔