بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر بلدیہ وسطی میں ایمرجنسی نافذ

Visit liaqutabad

Visit liaqutabad

کراچی : چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ بارش کے سبب ہونے والے تمام ممکنہ حادثات کی ذمہ داری کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پر ہوگی کیونکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نا اہلی کی وجہ سے ضلع وسطی میں سیوریج نظام میں خرابی پیدا ہورہی ہے مخدوش سیورج لائنوں کی وجہ سے جگہ جگہ گندہ پانی لوگوں کی کے لئے مشکلات کا سبب بن رہا ہے اور شہر میں بارشوں کے دوران حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیشنگوئی کے پیش نظر بلدیہ وسطی کراچی کے لازمی سروسز سے متعلق تمام محکموں میں ایمرجنسی نافذ کرکے افسران اور کارکنوں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹی پر حاضرہونے اورممکنہ ہنگامی صورتِ حال سے نمبٹنے کے لئے چوکس رہنے کی ہدایت کی۔

وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کے نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کے باعث مختلف مسائل جنم لے رہے ہیں لیکن باربار یاد دہانی کرانے کے باوجود کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنی ذمہ داری نبھانے کو تیار نہیں۔بارشوں کے دوران پیش آنے والے ممکنہ حادثات کی تمام تر ذمہ داری کراچی واٹر اینڈ سیوریج پر عائد ہوگی ۔ بارش کا چھینٹا پڑتے ہی بلدیہ وسطی کی انتظامیہ حرکت میں آگئی چیئرمین بلدیہ وسطی نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن،بلڈنگ و روڈاور باغات کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دیں جو بارشوں کے دوران بلدیہ وسطی میں قائم تمام برساتی نالوں انڈر پاسز کی تمام نالیوں کی صفائی کریں جبکہ سڑکوں کے گڑھوں اور ٹوٹ پھوٹ کی بھی مرمت کو ممکن بنایا جائے اور ان تمام جگہوں کی مکمل صفائی کی جائے جہاں ماضی میں برساتی پانی کھڑا ہونے کی شکایات تھیں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات رات دن کام کر کے مکمل کئے جائے جبکہ محکمہ مکینکل و الیکٹریکل کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ڈی واٹرنگ پمپس کی مرمت اورصفائی کے کاموں کو مکمل کر کے پمپوں کو ورکنگ کنڈیشن میں رکھا جائے جن جگہوں پر گزشتہ برسوں میں پانی جمع ہونے کی شکایت تھی ان جگہوں پر زیادہ توجہ دی جائے اور پانی کی نکاسی کی لائنوں اوربرساتی نالوں کو صاف کیا جائے اور جہاں نکاسی کا نظام نہیں وہاں ڈی واٹرنگ پمپ تیار رکھے جائیں۔