برسات کی آمد مخدوش عمارات کے گرنے کا خدشہ

Old Building

Old Building

لاہور (سٹاف رپورٹر) برسات کی آمد’مخدوش عمارات کے گرنے کا خدشہ ‘انتہائی بوسیدہ عمارت کے نیچے لوہے کا کارخانہ ‘بھاری مشینری کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ڈی سی او صاحب توجہ دیں ‘خدا بخش یوسی 206 گوپال نگر موجودہ سابقہ 99 نصیر آباد گلبرگ نمبر3 لاہورنے ڈی سی او صاحب کی توجہ انتہائی سنگین مسئلے کی جانب دلائی ہے کہ مین بازار گوپال نگر نزد گلاب دیوی ہسپتال میں بیلی رام بلڈنگ ہے یہ قیام پاکستان سے قبل کی ہے جو اب انتہائی بوسیدہ و خستہ حال ہے

جس کے نیچے ایک دکان میں لوہے کی ورکشاپ ہے جس میں لوہے کا بھاری کام اور ویلڈنگ و دیگر چیزیں ہر وقت چلتی رہتی ہیں ‘ بھاری کام کی وجہ سے بلڈنگ کو خطرہ ہے ‘اس میں بیوہ کے بچے رہتے ہیں جو کہ کسی سے شکایت کرنے سے ڈرتے ہیں ‘لوہے کی ورکشاپ اورویلڈنگ کی سے پورے بازار اور علاقے کے مکین پریشان ہیں جو سڑک کے اوپر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت تکلیف ہے۔

اسی ورکشاپ کو منتقل کیا جائے ورنہ بلڈنگ گرنے کی صورت میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے جبکہ ڈاکٹر کے کلینک کے بلکل سامنے کامران تکہ میںکچھ لوگ روزانہ چربی جلاتے ہیں جس سے سارے بازار اور آس پاس کے گھروں اور دکانوں میں ڈاکٹر کے کلینک میں دھواں اس قدر ہو جاتا ہے کہ لوگ سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے لگے ہیں ‘آپ سے استدعا ہے کہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔