برسات کے موسم کے پیش نظر شہری علاقوں کے مکینوں کا گلی محلوں کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ

Rainy Season

Rainy Season

وزیرآباد (نامہ نگار) برسات کے موسم کے پیش نظر شہری علاقوں کے مکینوں کا گلی محلوں کی تعمیر ومرمت کا مطالبہ۔ نواحی محلہ رحیم پورہ، الہ آباد، پاک ٹائون، ٹھٹھی آرائیوں کے مکینوں نے بتایا کہ گلی محلوں کی خستہ حالی اور ناہمواری کی وجہ سے انہیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے نکاسی کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے اکثر نالیوں اور گٹروں کا پانی گلیوں میں کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو اذیت کا سامنا رہتا ہے۔

گلی پرائمری سکول ٹھٹھی آرائیاں اور ملحقہ علاقوں کے مکین اس حوالے سے زیادہ پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ من پسند افراد کو نوازتے ہوئے ایک ہی گلی محلوں میں بار بار ترقیاتی کام کرواکے اور اکثر پیپرورک کے ذریعے خانہ پری سے کام چلاتی ہے جس کی وجہ سے کروڑوں کے فنڈز مختص ہونے کے باوجود آج تک ان کے گلی محلوں کی بہتری کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی معمولی بارشوں کے بعدعلاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں برسات کے موسم میں تکالیف مزید بڑھ جاتی ہیں۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر گوجرانوالہ ، ڈی سی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقوں کی بہتری کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔