رائے ونڈ مارچ کیلئے عوام کو گھروں سے باہر لا کر دکھائیں گے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

چیچہ وطنی (جیوڈیسک) چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران عمران خان کا جلسے سے دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضمیر کا سودا کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم کو بھی تنقید کا نشاتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب فیتے کاٹ کر بھی نہیں بچیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ تھکنے والے نہیں، آرام قبر میں ہی کریں گے۔

رائے ونڈ مارچ کی تاریخ کا اعلان اتوار کو ہو گا۔ لوگوں کو گھروں سے نکال کر بھی دکھائیں گے۔

انہوں نے ضمنی الیکشن میں کامیابی اور مخالفین کو شکست دینے کا عزم بھی دہرایا۔