رائیونڈ: ماڈل بازاروں میں سبزیوں، پھلوں کی مہنگے داموں فروخت

Ramadan Bazaar

Ramadan Bazaar

رائے ونڈ (جیوڈیسک) عوام کو ریلیف پہنچانے میں رمضان بازار ماڈل بازار کے مقابلے سبقت لے گیا، ماڈل بازار میں سبزی و پھل رمضان بازار کی نسبت مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔

عوامی شکائت پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی و سپیشل مجسٹریٹ چودھری بشیر احمد نے ماڈل بازار میں اپنے خفیہ گاہکوں کے ذریعے خریداری کروائی جس کے نتیجہ میںکئی سٹال ہولڈروں کو بھاری جرمانے کئے گئے ہیں ، بتایا گیا ہے کہ ماڈل بازار میں صرف ٹماٹر ہی 60روپے سے 80روپے کلو تک بیچا جا رہا تھا اور یہی صورت حال دوسری سبزیوں اور پھلوںکی قیمتوں کی تھی۔

اس حوالے سے منیجر ماڈل بازار شیخ عبدالقدیر نے گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی ہے ،انہوں نے کہا کہ ماڈل بازار عوام کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے ،مہنگی اشیاء بیچنے والوں کے سٹال کینسل کردئیے جائیں گے ،دوسری طرف رمضان بازار میں مارکیٹ کمیٹی کا سٹال وافر مقدار میں دستیاب اپنی معیاری اشیاء اور سستی قیمتوں کے حوالے سے سب سے آگے ہے۔