راجا انجم چوہان چھٹیاں منانے پرتگال پہنچ گئے، بچوں کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک کاٹا

Raja Anjum with Children

Raja Anjum with Children

اٹلی (شیخ بابر سے) پاکستان مسلم لیگ جرمنی کے نائب صدر راجا انجم چوہان چھٹیاں منانے فیملی کے ہمراہ پرتگال کے شہر لزبن پہنچ گئے۔

اٹلی میڈیا سے فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارا سال ہم کام کرکر کے تھک جاتے ہیں اس لئے سال میں ایک بار ہم اپنی فیملی اور بچوں کے ہمراہ وزٹ کیلئے کسی نا کسی ملک کا رخ کرتے ہیں۔

آج جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر انہوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا اور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔