راجہ اظہر کا جشن آذادی کے حوالے سے شہر کراچی میں قائم پی ٹی آئی کے کیمپوں کا دورہ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء راجہ اظہر نے کہا ہے کہ رینجرز کی کاوشوں سے شہر قائد کی رونقیں لوٹ آئیں شہر کراچی کی عوام طویل عرصے کے بعد آزاد فضائوں میں وطن کی آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔

شہر میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے رینجرز کی جد وجہد اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ آئندہ سال پاکستان کے 70ویں جشن آزادی شہر کراچی کی عوام پر امن فضائوں میں آزادی وطن کی خوشیاں منا ئیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء راجہ اظہر نے تحریک انصاف کے زیر اہتمام شہر کراچی میں جشن آزادی کے حوالے سے قائم کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر راجہ اظہر نے کار کنان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی قیادت میں شہر قائد کو امن کا گہوارہ اور کراچی کی عوام کو دہشت گردی ،بھتہ خوری کی عفریت سے نجات دلا ئیں گے انہوں نے کہاکہ کراچی کے امن سے پاکستان کی ترقی وابستہ ہے کارکنان متحد ہوکر عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔