راجہ فاروق حیدر خان صاحب کی کال پر بھمبر آزاد کشمیر میں ضلعی انتظامیہ کا یوم مذمت کی احتجاجی ریلی کا آغاز

Protest

Protest

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعظم آزاد کشمیر جناب راجہ فاروق حیدر خان صاحب کی کال پر بھمبر آزاد کشمیر میں ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور مختلف سرکاری اسکولوں کے طلباء کا کشمیری طلباء پر بھارت کی جانب سے تشدد اور کشمیری قوم پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج اور ظہار یکجہتی کیا یوم مذمت کی احتجاجی ریلی کا آغاز ضلعی احاطہ کچہری سے ہوا شرکاء ریلی نے بھارت کے خلاف سخت اور شدید الفاظ میں نعرہ بازی کی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور کشمیر کی آزادی تک ان کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا عزم کیا ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر چوہدری گفتار ،اے سی چوہدری نزاکت حسین،مسلم لیگ ن یوتھ کے حافظ اظہر حسین اور دیگرنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء پر ظلم و تشدد بھارتی حکومت کی نہایت گھٹیا اور بزدلا نہ کاروائی ہے۔

بھارتی حکومت اپنے حواس کھو چکی ہے اسے دنیا کے کسی انسانی حقوق کے قانون کی کوئی پروا نہیں رہی اور اقوام عالم اور انسانی حقوق کی علم بردار تنظیمو ں کے لیے بھارت کا کشمیر پر غیر قانونی قبضہ اور انسانی قدروں کی پامالی ایک کھلا چیلنج بن چکا ہے ہم اپنی آخری سانسوں تک کشمیربھائیوں کو غلامی سے نجات دلانے تک ان کے شانہ بشانہ دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کرتے رہے گے۔