راجا فاروق حیدر نے یاسین ملک کی رہائی کیلئے بان کی مون کو خط لکھ دیا

Raja Farooq Haider

Raja Farooq Haider

مظفر آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر نے حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھ دیا۔ چھ دہائیوں سے مقبوضہ وادی پر قابض ظالم بھارتی فورسز نے ظلم و ستم کی نئی داستان لکھ دی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر حریت رہنما یاسین ملک کی جبری گرفتاری پر پھٹ پڑے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے کہ

یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہے ۔ خرابی صحت کے باوجود بھارت نے انہیں غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے ۔ یاسین ملک کے علاج میں غفلت بھی برتی جا رہی ہے ۔ مقبوضہ وادی میں برہان وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی سیکورٹی فورسز نے یاسین ملک کو سرینگر کی جیل میں رکھا ہوا ہے۔