راجہ فاروق حیدر کی جیت ہمیں اچھا تحفہ ملے گا۔ نعیم چوہدری

Naeem Chaudhry

Naeem Chaudhry

فرانس (میاں عرفان صدیق) فرانس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن یورپ کے جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری نے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر کی جیت ہمیں اچھا تحفہ ملے گا آزاد کشمیر کےغیور عوام اپنا قیمتی ووٹ پاکستان مسلم لیگ ن کو دے کر مسلم لیگی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ آزاد کشمیر سے کرپٹ حکومت کا خاتمہ کیا جا سکے.

کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا آغاز عمل میں لایا جاے۔ راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مظفرآباد اسلام آباد اور لاہور کے برابر شہر ہو گا۔

یہاں کے ادارے اسلام آباد کی طرز پر اپ گریڈ کرینگے۔جس سے شہر کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئینگے مظفرآباد کے عوام نے اپنے حقوق کے لیے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیں۔ انشاء اللہ مظفرآباد کے عوام مایوس نہیں ہونگے۔