وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت تمام وزراء ریاست کا پیسہ اپنے ذاتی مفادات پر خرچ کر رہے ہیں: راجہ مقصود احمد خان

Prime Minister Azad Kashmir,

Prime Minister Azad Kashmir,

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت تمام وزراء ریاست کا پیسہ اپنے ذاتی مفادات پر خرچ کر رہے ہیں ظلم کے کا لے قوانین کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھنا اپنا مشن سمجھتا ہوں لوٹ کھسوٹ کر نیوالے قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے آزاد کشمیر کی عوام برادری ازم سے باہر نکلیں برادری ازم کی سیاست کی بجا ئے انسا نیت کی سیاست اور فلاح وبہبود کو تر جیح دیں سیاست عبادت ہے ان خیا لا ت کااظہار سابق ممبر اسمبلی وکشمیر کو نسل راجہ مقصود احمد خان نے اپنے ایک بیا ن میں کیا

انہو ں نے کہاکہ آزادکشمیر میں امن وسلا متی کی بحا لی کیلئے ضروری ہے کہ میر ٹ بحا ل کیا جا ئے اور عدل وانصا ف کاتراوز ہر ایک کیلئے یکساں ہو نا چا ہیے انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کی حکومت آزادکشمیر میں تر قیا تی کا م کروانے میں مکمل نا کا م ہو چکی ہے اور لو گو ں کو روزگا ر فرا ہم کر نے والے وعدے ان کے زمین بوس ہو چکے ہیں مو جو دہ حکومت نے اپنی جیبیں بھر نے ،لگژری گا ڑیو ں اور اپنے عالی شان محلا ت بنا نے کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا پڑ ھے لکھے نو جو ان آج بھی ہا تھو ں میں ڈگر یا ں لئے دربدر کی ٹھو کر یں کھا رہے ہیں اور میر ٹ نہ ہو نے کیو جہ سے انہیں رسوا ئی کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا

کہ حلقہ سما ہنی کی حا لت پر رونا آتا ہے یہا ں کی سڑ کو ں کی حا لت نہ گفتہ بہ ہے آج بھی لو گ 20 ویں صدی کے دور میں رہنے پر مجبو ر ہیں انہو ں نے کہا کہ جس طر ح پا کستا ن میں پیپلز پا رٹی کی حکومت نے ملک کو قر ض تلے دبا کر عوام کو گروی رکھا اسی طر ح آزاد کشمیر حکومت بھی سابقہ روا یت کی پاسدا ری کر تے ہو ئے لو ٹ کھسوٹ ،اقر با پرو ری ،میر ٹ کی پا ما لی ،عدل وانصا ف کا فقدان ،غر یبو ں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے جیسے نظر یا ت پر کا ر بند ہیں حق وسچ کا علم بلند کر نا اور ظلم کے کالے قوانین کو اپنے جو تے کی نو ک پر رکھنا اپنا مشن سمجھتا ہو ں انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کی مجا روں کی سیاست کو چمکا رکھا ہے تبا ہی وبر با دی کے با دل منڈلا رہے ہیں ریاست کا سارا پیسہ وزیر اعظم آزادکشمیر سمیت تما م وزرا ء اپنی شان وشوکت کو بڑ ھا نے کیلئے خو د پر خر چ کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ نو ن آزادکشمیر میں دو تہا ئی اکثر یت سے کا میا بی حا صل کر ے گی اور عوام کو ان کے حق حکمرانی دے گی۔