راجا محمد نسیم خان کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

Raja Tauseef Kayani

Raja Tauseef Kayani

لیوٹن برطانیہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر راجا امتیاز احمد خان اور پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یوتھ کو آرڈینیٹر اورسیز راجا توصیف کیانی نے سابق وزیر تعمیرات عامہ آزاد کشمیر حکومت ریاست جموں کشمیر اور پاکستان فوج کے عظیم سپاہ سالار جناب کرنل (ر) راجا محمد نسیم خان کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجا محمد نسیم خان مرحوم جیسے با کردار لوگ صدیوں میں پیدا ہوا کرتے ہیں۔

کرنل (ر) راجا نسیم خان نے ساری زندگی سچائی ،ایمانداری اور اصولوں کی بنیاد پر گزاری ان کی موت آزاد کشمیر پاکستان کے علاوہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے لئے بھی صدمہ سے کم نہیں۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک کرنل (ر) محمد نسیم خان صاحب اگلی تمام منازل سہل فرمائے کرنل صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو اس صدمہ کے سہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Raja Imtiaz Ahmed

Raja Imtiaz Ahmed