علامہ راجہ ناصر عباس صاحب کو 2 2 دن بھوک ہڑتال میں ہو گیے ہیں لیکن حکومت کو شرم نہیں آتی۔ غالب حسین

Ghalib Hussain

Ghalib Hussain

ویانا (اکرم باجوہ) العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاە نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ سے بات کرتے ھوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس صاحب کو 2 2 دن بهوک ہڑتال میں ہو گیے ہیں لیکن حکومت کو شرم نہیں آتی کوئی ان کو خبر ہی نہیں ہے۔

باقی سب سیاسی جماعتوں کے لوگ اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں لیکن ان کو جب تک سر میں نہیں پاوں کی چیز لگتی اس وقت نک سمجھ نہیں آتی حالانکہ سب جانتے ہیں کہ کس طرح ہم لوگوں نے کسی نقصان کے بغیر پورا ملک جام کر دیا تھا۔

اگر ان کو یہی بات سمجھ آتی ہے تو رمضان المبارک کے بعد کا راجہ صاحب نے اعلان کر دیا ہے لیکن اس کی زمہ وار حکومت خور ہو گی ہمارے قائد نے تو سو چا تھا کہ ہم صرف اور صرف اپنا تحفظ اور اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

اس طرح مانگیں کہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو ایک طرف بهوک ہڑتال شروع کی کہ ان بے شرم حکمرانوں کو شاید حیا آجائے مگر نہیں چلو ایسا تو ایسا ہی سہی اب ہم تم لوگوں کو بتائیں گے کہ لانگ مارچ کس کو کہتے ہیں