راجہ ریاض کو عمران خان میں بھٹو نظر آنے لگا

Raja Riaz

Raja Riaz

فیصل آباد (جیوڈیسک) راجہ ریاض پہلے جیالے تھے اب کھلاڑی بن گئے۔ راجہ جی کبھی بھٹو کے شیدائی تھے لیکن اب وہ کپتان کی ہمنوائی کرنے لگے ہیں۔

بھٹو اور عمران خان کا انداز خطابت مختلف لیکن راجہ صاحب کی محبت کا کیا کہیں جنھیں دونوں کا خطاب ایک جیسا لگنے لگا ہے، کہتے ہیں عمران خان اور بھٹو کے نظریات بھی ملتے ہیں۔ راجہ ریاض نے پیپلز پارٹی چھوڑی تو جیالوں نے جشن منایا۔

پی ٹی آئی میں جانے کیلئے پر تولے تو کھلاڑیوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اب پرانے جیالے اور نئے کھلاڑی کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی کے کئی رہنماء جلد تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔