راجہ یاسر سرفراز نے تحصیل چکوال ایگزیکٹو کمیٹی کے آرگنائزر اور ممبران کا تقرر کر دیا

Chakwal

Chakwal

چکوال: پاکستان تحریکِ انصاف چکوال کے ضلعی آرگنائزر راجہ یاسر سرفراز نے تحصیل چکوال ایگزیکٹو کمیٹی کے آرگنائزر اور ممبران کا تقرر کر دیا۔

چوہدری مستجاب حیدر کوتحصیل آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیخ وقار علی خان گڈہوک، چوہدری سجاد، کپتان یار محمد، چوہدری تمثیل اختر، چوہدری اختر حسین پڈا، سید جمیل حیدر شاہ، عاصم مودی، راجہ طارق افضل، غفران عمر کہوٹ، چوہدری وحید ممتاز، ملک فدا حسین کو کمیٹی اراکین کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

راجہ یاسر سرفراز نے تحصیل چکوال ایگزیکٹو کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ آمدہ بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز تر کریں اور عوام کے ساتھ اپنے رابطوں کو بڑھائیں۔