راجن پور: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے چھوٹو گینگ کا حملہ ناکام

Rajanpur

Rajanpur

راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور پولیس نے بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے چھوٹو گینگ کی پولیس چوکی پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادی ہے۔

راجن پور میں کچے کے علاقے روجھان میں چھوٹوگینگ کے ڈاکوؤں نے پولیس چوکی کچی بنوں پر حملے کی کوشش کی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ 2 گھنٹے تک پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے۔

ڈی ایس پی اعجاز رندھاوانے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکو پولیس چوکی پر قبضہ اور اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، جسے پولیس نے ناکام بنادیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔