راجن پور پریس کلب میں انصاف نیٹ ورک پاکستان کی طرف سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا

Seminar

Seminar

راجن پور (اسپیشل رپورٹر۔نامہ نگار) راجن پور پریس کلب میں انصاف نیٹ ورک پاکستان کی طرف سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں غریب عوام کومفت قانونی معاونت بارے آگاہی فراہم کی گئی۔ تفصیل کے مطابق۔پریس کلب راجن پور میں انصاف نیٹ ورک پاکستان اور سنگتانی ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے منعقدہ سیمینار میں آگاہی فراہم کی گئی جس میں صحافیوںکی کثیر تعداد شریک تھے۔۔

سیمینار میں ڈسٹرکٹ لیگل امپاورمنٹ کمیٹی کے ذریعے غریب اور مستحق سائلین کو وکیل کی فیس،کورٹ فیس،نقول اخراجات،اخراجات برائے سمنات وغیرہ میں مدد فراہم کرنا ہے ۔اس موقع پر تنزیلہ الطاف نے بتایا کہ آئی این پی نے ایڈیس کی مدد اوردیگر سماجی تنظیموں کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے ملتان،راجن پور،اور مظفر گڑھ اور سندھ کے دس اضلاع میں پاکستان بار کونسل کے رو لز 1999 کے تحت فری لیگل ایڈ کمیٹیز اور ڈی ایل ایسیز کو متحرک کر کے غریب لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیںجس کے تحت تمام اضلاع میں آگہی مہم ۔ججز،اور وکلاء کے ساتھ سیمینار ،مفت قانونی معاملات کے مراکز اور خواتین کو مدد فراہم کرنا ہے۔۔۔