بدنام زمانہ ڈکیت کرمی لانگ کی مجرمانہ حرکات کی پھر سے شروعات

Rajanpur

Rajanpur

راجن پور(اسپیشل رپورٹر) بدنام زمانہ ڈکیت کرمی لانگ کی مجرمانہ حرکات کی پھر سے شروعات دو اضلاع کی سرحدی پٹی پر بسنے والے شرفاء کا جینا حرام کر رکھا ہے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق ضلع راجن پور مظفر گڑھکی سرحدی علاقے ڈھاکہ،مہرے والا،کندائی،سیت پور، کندائی کے علاقوں میں بسنے والے سینکڑوں لوگ کرمی لانگ کے شر سے غیر محفوظ ہیں،اغواء برائے تاوان،قتل اور ڈکیتی کی متعدد ایف آر تھانہ کندائی،سیت پور،کوٹ مٹھن ،فاضل پور میں درج ہیں ،کرمی لانگ گروہ کی طرف سے اب پھر سے ڈکیتی کی وارداتیں شروع ہوگئیں۔

جس سے علاقہ غیر محفوظ ہوگیا،حالیہ دنوں کرمی لانگ کے گروہ نے ایک گھر میں ڈکیتی کی غرض سے گھس گئے مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد زخمی کر کے فرار ہوگئے ،تھانہ کندائی پولیس نے ڈاکٹ تو جاری کردیا تاہم انکے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں،لوگوں نے آئی جی پنجاب سے کرمی لانگ کے شر سے نجات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف کاروائی کیجائے بصورت دیگر شرفاء نقل مکانی پرمجبور ہوجائیں گے۔۔۔۔