راجن پور: شرپسندوں کے پاس بھارتی اسلحے کی موجودگی کا انکشاف

Security Forces

Security Forces

راجن پور (جیوڈیسک) دریائی علاقہ کچہ جمال اس وقت میدان جنگ بن چکا ہے۔ اس بار سکیورٹی فورسز کے مدمقابل وہ خطرناک ڈاکو اور شرپسند افراد جن کو دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی حاصل ہے۔ 100 کے قریب ان خطرناک افراد میں بدنام زمانہ چھوٹو گینگ سمیت دیگر وہ افراد شامل ہیں جن کا تعلق سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سے ہے۔

دریائے سندھ میں 30 کلو میٹر کے رقبہ پر مشتمل ایک جزیرہ میں موجود ان افراد کے پاس 6 اینٹی ایئر کرافٹ گنز، بھاری مشین گنیں اور بھارتی وکرس گن سمیت دیگر جدید اسلحہ موجود ہے جو سکیورٹی فورسز کے لئے چیلنج بن چکا ہے۔

پاک فوج، رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس کے 1600 سے زیادہ جوانوں نے کامیاب آپریشن شروع کر کے 70 فیصد کچے کا علاقہ کلیئر کرا لیا ہے اور وہاں 50 سے زیادہ چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔