راجن پور، مظفر گڑھ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہاتھوں 5 دہشتگرد ہلاک

Rangers

Rangers

راجن پور (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگردوں کو مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔

کارروائی خفیہ اطلاعات ملنے پر کی گئی جس میں دہشتگردوں کی جانب سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا ، کارروائی میں پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کئے گئے اعلان کے بعد ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا۔

جس میں مظفرگڑھ اور راجن پور کے علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی گئی ، دہشتگردوں نے بھرپور مزاحمت کی اور جدید اسلحہ استعمال کیا جس کے بعد پولیس اور رینجرز کے علاوہ حساس ادارے کی ٹٰیم نے حصہ لیا۔