راکیش روشن دل برداشتہ، انڈسٹری چھوڑنے کی دھمکی دیدی

Rakesh Roshan

Rakesh Roshan

ممبئی (جیوڈیسک) کنگ خان اور ریتک روشن کی فلمیں کافی کمائی کر رہی ہیں اسکے باوجود ریتک روشن کے والد خوش دکھائی نہیں دے رہے۔

گزشتہ روز ہدایتکار راکیش روشن سینما مالکان کے روئیے سے دلبرداشتہ ہوگئے اور کہا اگر یہ رویہ جاری رہا تو فلمیں بنانا چھوڑ دونگا۔

فلم قابل اور کنگ خان کی فلم رئیس کے ایک ساتھ ریلیز ہونے کا موقع آیا تو بھارتی نمائش کاروں نے دونوں فلموں کو سینما گھروں میں پچاس پچاس فیصد جگہ دینے کا وعدہ کیا۔

لیکن رئیس ملک کے 60 اور قابل چالیس فیصد سینما گھروں میں لگی جس پر دلبرداشتہ ہوکر راکیش روشن کا کہنا تھا کہ نمائش کار طاقتور لوگ ہیں لیکن یہ لوگ اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

نمائش کاروں اور ڈسٹری بیوٹروں کو ملکر اس ناانصافی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔