رمضان المبارک رحمتوں، مغفرتوں اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے، مولانا ضمیر اختر منصوری

North karachi

North karachi

ککراچی 2016 (پ ر) جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی کے تحت متصل میدان، گلشن عثمان مسجد سیکٹر 11-A، نارتھ کراچی میںاستقبال رمضان کے حوالے سے منعقدہ 3روزہ محفل پیغام رمضان کے پہلے روز مولانا ضمیر اختر منصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے کی آمد آمد ہے۔ رمضان المبارک رحمتوں، مغفرتوں اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔

خوش نصیب ہے وہ شخص جو اس ماہ مبارک میں اپنی مغفرت کروا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب انسان کے دل سے خدا اور آخرت کا خوف نکل جاتا ہے تو پھر اس کے دل میں دیگر خوف اور اندیشے جگہ بنا لیتے ہیں۔ فکر آخرت ہی وہ بنیادی نکتہ ہے جس کے ذریعے دنیا میں انسان فرمانبرداری کی زندگی گزار سکتا ہے۔ فکر آخرت جتنی ہمارے ذہنوں میں اجاگر ہوگی اتنی ہی ہماری زندگی پر سکون ہوگی اور آخرت میں نجات کی امید بھی قوی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر مظلوم کو پورا انصاف نہیں ملتا لیکن آخرت میں سب کے ساتھ پورا پورا انصاف کیا جا ئے گا۔

علاوہ ازیںجماعت اسلامی زون گلبرگ کے تحت جامع مسجد قباء فیڈرل بی ایریا بلاک 13، میں ہونے والے تین روزہ ”استقبال رمضان” پروگرام کے پہلے خطاب کرتے ہوئے مولانا فیصل شیخ نے کہا کہ روزہ ڈھال ہے اور روز محشر روزہ اور قرآن سفارش کریں گے بندہ مومن کے حق میں، رمضان قرآن کے نزول کا مہینہ ہے اس لئے قرآن سے تعلق میں اضافہ رب سے قریب کر دیتا ہے۔ رمضان امت مسلمہ کے لئے مسرتوں کا مہینہ ہے جس مین یوم فتح مکہ، یوم باب الاسلام، یوم بدر، پاکستان کا یوم آزادی اور شب قدر جیسی رات اللہ نے عطا فرمائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کی علامت اور مسلم معاشرے کے لئے بندگی رب کا پیغام ہے، رمضان المبارک رب سے تعلق کو مضبوط کرنے کا بہت بڑا موقع ہے اس لئے عہد کہا جائے کہ رمضان کے بعد اس کے ثمرات تمام مہینوں تک حاصل کریں گے۔

جماعت اسلامی زون نیوکراچی کے تحت، سیکٹر الیون ڈی میں محفل رمضان کے عنوان سے ہونے والے تین روزہ پروگرام کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالوحید نے کہا کہ روزے کا اصل مقصد تقویٰ کی وہ صفت پیدا کرنا ہے جس کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں میں اللہ کے احکامات پر عمل کرنا آسان ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھنے اور شب بیداری کرنے والوں کے لئے خوشخبریاں ہیں ۔ یہ مبارک مہینہ مسلمانوں کو عبادت ، سوچ اور فکر و تدبر کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے کہ وہ انفرادی حیثیت میں بھی اور بحیثیت امت مسلمہ اپنی سُستی اور کاہلی کو دور کریں اور اس ذمہ داری کو سمجھیں جو اللہ کی آخری امت اورحامل قرآن ہونے کی وجہ سے اُن پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روزے اور قرآن کا باہمی تعلق ہے اور روزہ یہ سکھاتا ہے کہ قرآن کی بنائی ہوئی راہ پر چلیں اور اُسکی روشنی میں اپنی زندگی کا راستہ طے کریں ، فکر و عمل ، سیرت و کردار کو اس کے بتائے ہوئے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کریں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ قرآن کی بتائی ہوئی ہدایت کو دوسروں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منعم ظفر خان آج سیکٹر 5J نارتھ کراچی میں ہینڈ پمپ بورنگ کا افتتاح کریں گے
کراچی 4جون 2016 (پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان آج سیکٹر 5-J نارتھ کراچی میں دو مقامات پر الخدمت کے تعاون سے ہونے والے ہینڈ پمپ بورنگ کا افتتاح کریں گے۔#

North Nazmabad

North Nazmabad