رمضان ہمیں ایمان اور احتساب کا درس دیتا ہے، مفتی عبدالرحمان عابد

Rawala kot

Rawala kot

راولاکوٹ: جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنمامفتی عبدالرحمان عابدنے مرکزالقدس راولاکوٹ میں افطارڈنرکی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان ہمیں ایمان اوراحتساب کادرس دیتاہے،ہمیں اپنااحتساب کرتے ہوئے یہ دیکھناہے کہ پوری دنیامیں کیامظلوم مسلمانوں کی مددکررہے ہیں۔۔

انہوں نے کہاکہ برمامیں مظلوم مسلمانوں پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن علماء کرام خاموش ہیں۔ دنیامیں مظلوم مسلمان پٹتے جارہے ہیں اورہم روزے رکھے جارہے ہیں۔ہمیں اپنااحتساب کرتے ہوئے اپناکرداراداکرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیامیں مسلمانوں کے قتل عام کابازارگرم کرنے کے لیے کفارمسلمانوں کے اندرسے ہی مسلمانوں کے خلاف کھڑاکیاگیاہے۔پاکستان کودنیاسے مٹانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے

اس کے لیے انہوں نے سکول پرحملہ کرواکر 150 معصوم بچوں کوقتل کیا۔ہندوستان کی رائ،امریکہ کی سی آئی اے افغانستان کے ذریعے پاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرنے میں کمربستہ ہیں۔لیکن پاک آرمی،پاکستانی عوام ومجاہدین ایساکبھی ہونے نہیں دیں گے،دنیامیں پاکستان ایٹمی اسلامک اسٹیٹ ہے جوکافروں کے دلوں میں کھٹکتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مسلمانوں کے خلاف لڑنے والے امریکی وہندوستانی زرخرید ،مسجدوں،امام بارگاہوں،مذارات اوربے گناہ مسلمانوں کاقتل عام کررہے ہیں اورجہادکوبدنام کررہے ہیں۔

سراسرمنافی اسلام ہیں۔اسلام کبھی بھی کسی غیرمسلم بوڑھے، بچے،عورت اورجوآپ سے نہ لڑناچاہے امن سے رہے لڑنے کاحکم نہیں دیتا۔یہ دنیامیںسعودی عرب کے خلاف کھڑے کیے گے حوثی،پاکستان میں جہادکے نام پرراء کے ایجنٹ ،عراق وافغانستان میں مظلوم مسلمانوں پرظلم کرنے والے کبھی بھی مسلمان نہیں ہوسکتے ۔ ابن صباح کے روحانی فرزندوں کویہودیوں نے ہندوئوں نے تنخواہ پرخریدااوران کومسلمان کے خلاف کھڑاکردیا۔انہوں نے کہاکہ جہادیہ نہیں کہ مسلمانوں پرخودکش حملے کیے جائیں،اسلام ایسے عمل کی قطعاًاجازت نہیں دیتانہ ہی یہ اسلام کاجزہے۔انہوں نے امت مسلمہ سے کہاکہ رمضان ہمیں یہ درس دیتاہے کہ اپنااحتساب ایمان کی حالت میں کرتے ہوئے صحیح معنوں میں اسلام کی روکوجانچاجائے۔