رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ،مفتی محمدنعیم

Load Shedding

Load Shedding

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہارمضان المبارک مسلمانوں کیلئے رحمتوں کو سمیٹنے کا مہینہ ہے حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف دے پوری دنیا میں مذہبی ایام اور خصوصی تہواروںکے موقع پر عوام کو ریلیف دی جاتی ہے۔

وطن عزیز کا المیہ ہے کہ حکمران ریلیف کا محض اعلان کرکے بری الذمہ ہوجاتے ہیںاور عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں،جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میںملاقات کیلئے آنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ماہ رمضان کے روزے کوئی بوجھ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے عظیم نعمت ہے اورنیکیوںکاعالمی موسم بہارہے اور رحمتوں کو سمیٹنے کا مہینہ ہے۔

اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہر مسلمان کو اپنی تربیت پر توجہ دینی چاہیے اور ماہ مبارک میں ہر مسلمان عبادات میں مشغول ہوتاہے ان عبادت گزاروں کوہر قسم کی ریلیف دینا حکومت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے،حکومت رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی عوام کو ریلیف اور لوڈشیڈنگ سے نجات کے اقدامات کرے، انہوںنے کہاکہ پوری دنیا میں مذہبی ایام اورخصوصی تہواروںکے موقع پر حکومتوں کی جانب سے ریلیف دی جاتی ہے اور عوام کا مکمل خیال رکھا جاتاہے جبکہ وطن عزیز کا ایک بڑا المیہ ہے کہ حکمران ریلیف کا محض اعلان کرکے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہیں سنجید گی سے اقدامات پر توجہ نہیںدی جاتی۔

جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہتاہے ،انہوں نے کہاکہ ناجائز ڈخیرہ اندوزوں اور کمیشن مافیاکی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث خطرہ ہے کہ رمضان المبارک میں اشیاء ضرورت عوام کی پہنچ سے دور ہوجائیں گی ،انہوںنے مطالبہ کیاکہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا ماضی کی طرح محض اعلان نے کے بجائے اس پر عمل درآمد کرکے عوام کیلئے سہولت فراہم کرے۔