مضان المبارک میں بلدیاتی ادارے عوامی خدمت کے کاموں سے غفلت کے ساتھ ساتھ مذہبی مونو منٹ پر بھی توجہ نہ دے سکے

LOCAL GOVT

LOCAL GOVT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رمضان المبارک میں بلدیاتی ادارے عوامی خدمت کے کاموں سے غفلت کے ساتھ ساتھ مذہبی مونو منٹ پر بھی توجہ نہ دے سکے مقدس آیات کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی ادارے رمضان المبارک میں بھی صفائی مہم کے نام پر کھڑی مشنریوں کی مد میں پیٹرول ،ڈیزل کے بلوں اور کھاد مٹی کے نام پر کوٹیشنوں کے نام پر کرپشن میں جہاں ملوث ہے وہیں شہر مین بنا ئے گئے مونو منٹ کی طرف توجہ نہیں دے رہی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں چار کل پر مٹی اور پرندوں کی گند اور پوسٹروں کی مد دد سے بت حرمتی کا سلسلہ جاری ہے اور رمضان المبارک کے ایک ماہ میں بھی قرآنی آیات کے تقدس کی پامالی کو نہ روک سکے اور بلدیاتی ادارے اور ان کے ایڈمنسٹریٹرز ،میونسپل کمشنر رمضان المبارک میں بھی فرائض کی انجام دہی نہ دے سکے جبکہ بلدیاتی اداروں میں میونسپل کمشنر بھی نہیں تعینات کئے جا سکے۔