رمضان پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ نادر چٹھہ

جھنگ : ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں رمضان پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے تمام تر انتظامات کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے لہٰذا ڈیوٹی افسران رمضان بازاروں میں عوامی سہولیات برقرار رکھنے میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔

رمضان بازاروں میں ارزاں قیمتوں پر اشیاء کی سپلائی کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹ میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے30 سپیشل کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم عمل ہیں۔وہ گزشتہ روز ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کے صنعتی رحجان کو روکنے کیلئے کڑے اقدامات کئے گئے ہیں جن کے تحت عام مارکیٹیوں میں اشیاء کی قیمتوں کو قابومیں رکھنے کیلئے تیس پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹوں کو متحرک کیاگیا ہے۔

اجلاس کے دوران پیش کی گئی تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیاکہ ضلع بھر کے سستے رمضان بازاروں میں ابتک تین لاکھ44سو کلوگرام چینی فروخت کے مقابلہ میں ایک سو پچاس میٹرک ٹن چینی فروخت کی جا چکی ہے جبکہ دس کلو گرام وزنی 8سو آٹا تھیلہ روزنانہ کی بنیاد پررعائتی قیمت پر سیل ہو رہا ہے۔

انہوںنے مزید بتایا کہمختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں اچانک چھاپے مار کراشیائے خوردونی کی زائد قیمتیں وصول کرنے،ضلعی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں کی لسٹیں آویزاں نہ کرنے اورکم تولنے کی پاداش میں چار لاکھ80ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے جبکہ35سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے علاوہ احترام رمضان آڑدی نینس کی خلاف ورزی کرنے والے 36افراد کو جیل بھیجا گیاہے۔

Nadir Chatta Meeting

Nadir Chatta Meeting