اعتکاف رمضان کی عبادتوں میں سے اہم ترین عبادت ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Muhammad Naeem

Mufti Muhammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ اعتکاف رمضان المبار ک کی عبادتوں میں سے اہم ترین عبادت ہے، جس کا اہتمام سرکار دوجہاں ۖ ہرسال کیا کرتے تھے، مبارک مہینے کے رحمت ومغفرت کے بیس دن گزرگئے اس لئے ہر مسلمان کو چاہئے کہ آخری عشرے کے اوقات کوزیادہ سے زیادہ بدنی ومالی عبادات کے ذریعے قیمتی بنائیں ،جامعہ بنوریہ میںامسال بھی اجتماعی اعتکاف کیاجارہاہے جس میں جیدعلماکر ام کے اصلاحی بیانات اورمجالس ذکرکے ذریعے معتکفین کے دینی تربیت پرخصوصی توجہ دی جائیگی۔

منگل کوجامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک مسلمانوںکیلئے اللہ تعالی کاخاص تحفہ اورنیکیوںکاسیزن ہے جس میں بدنی ومالی عبادات زیادہ سے زیادہ کرنے چاہئے،ماہ مبارک کاپہلاعشرہ رحمتوں کادوسرامغفرت کااورتیسراجہنم سے خلاصی کاہے ، رمضان اپنے اندر بے شمار انعامات اور بشارتیں سمیٹے ہوئے ہے اوراللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو بخش کا مکمل موقع فراہم کرتے ہیںجس میں ہرروزافطارکے وقت رب کریم دس لاکھ افراد کوجہنم سے خلاصی کاپروانہ دیتے ہیںیہی وجہ ہے کہ سرورکونین ۖ نے اس شخص کی ہلاکت کی دعافرمائی ہے جسے رمضان کامہینہ نصیب ہونے کے باجودمغفرت نہ مل سکے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اعتکاف رمضان المبار ک کی عبادتوں میں سے اہم ترین عبادت ہے، اعتکاف مسنون آخری عشرے میں اللہ کے گھر آکر مستقل عید کا چند نظر آنے تک ٹھہر جانے اور ان اوقات کو عبادات میں صرف کرنے کا نام اعتکاف ہے ،اس کااہتمام سرکاردوجہاں ۖ ہرسال کیاکرتے تھے ، ماہ مبارک کے رحمتوںاورمغفرت کے دوعشرے گزرگئے لیکن جتنازیادہ ہوسکے جہنم سے خلاصی کے عشرے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاناچاہئے اوراللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنی چاہئے۔

درایں اثنا ترجمان جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مطابق امسال جامعہ بنوریہ کی جامع مسجد محمدی میں بھی اجتماعی اعتکاف کا اہتمام کیاگیاہے جس کے لئے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں،اجتماعی اعتکاف کے موقع پر جید علما ء اورمفتیان کرام کے بیانات اور اصلاحی مجالس کے ذریعے سے معتکفین کی دینی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ کی حالت زار ہے باالخصوص وطن عزیز آئے روز بحرانوں کے نرغے میں ہے ایسے وقت میں ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ سے گناہوں کے معافی اور پوری امت مسلمہ باالخصوص ملکی مسائل کے حل کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ۔آخری عشرے کا مسنون اعتکاف کے خواہش مند حضرات شام چاربجے تک جامعہ بنوریہ عالمیہ رابطہ کرکے رجسٹریشن کروا سکتے ہیںنیز درجہ ذیل نمبرز 021-32560300 ،021-32560400را بطہ کر کے بھی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔۔