رمضان میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں،مفتی محمد نعیم

Ramadan

Ramadan

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے شہر قائد میں ڈی ایس پی کے قتل اور جاری ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں،شہرقائدمیں دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پرقابو پانے میں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے

آئے روز سینکڑوں ملزمان کی گرفتاریوں اور ٹارگٹڈآپریشن کے باجودٹارگٹ کلنگ کا نہ رکنا سوالیہ نشان ہے، منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میںمفتی محمد نعیم نے کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ،مہنگائی ، لوڈشیڈنگ، دہشت گردی ودیگر مشکلات نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں،حکومت سوائے بیان بازی اور فوٹوسیشن کے کچھ کرتی ہوئی نظر نہیں آرہی

ہر مسئلہ پر کچھ دن بیان بازی اور شور شرابے کے بعد خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے اور بھول جاتے ہیں ، انہوںنے کہاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی جس کے فوائد سے عوام کو محروم رکھا گیا اور اب پیٹرول دوبارہ مہنگاکرکے حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ 10سالوں میں ہزااروں بیگناہ لوگ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے ہیں اور آج بھی اسی طرح ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے،شہرقائد میں آئے روزکم ازکم 3سے 6افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہاہے

انہوںنے کہاکہ عرصہ دراز سے جاری آپریشن میںہزاروں جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرنے کے حکومتی دعوؤں کیے جارہے ہیں اور آئے روز سینکڑوں ملزمان کو گرفتاکیا جارہاہے اس کے باوجود دشہرقائد سے نہ تو جرائم میںکوئی کمی ہوئی اور نہ ہی ٹارگٹ کلنگ پر قابو پایا جاسکاہے ، حکمران عوام کو دھوکہ دینے کے بجائے اقدامات پر توجہ دیں شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا فوری خاتمہ کیاجائے۔