رمضان میں نفس کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی بندگی اختیار کرنا ہو گی، سید حسین احمد مدنی

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) ممتاز مدرس سید حسین احمد مدنی کہا ہے کہ ظلم و جبر کے نظام نے انسان کو دین سے دور کر دیا ہے جس معاشرے میں سود عام ہو جائے وہاں فحاشی وعریانی جنم لیتی ہے۔ محمدۖ کی تعلیمات ہی جنت کا راستہ ہے ۔ جماعت اسلامی کا نصب العین پوری امت مسلمہ میں نظام مصطفی کو عام کرنا ہے۔ اللہ کو راضی کرنے کے لیے والدین کی خدمت کرنا ہوگی۔ رمضان کریم کی اصل کامیابی فکر آخرت میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد زون کی یوسی 16 میں منعقدہ دوروزہ فہم القرآن فیملی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ناظم علاقہ شادمان صفدر زمان بھی موجودتھے۔ حسین احمد مدنی نے کہا کہ رمضان کی آمد سے پہلے تیاری کرنا سنت نبویۖ ہے اس سنت کو زندہ کرنے کے لئے ہمیں اپنی نماز روزہ اور قران کو درست کرنا ہوگا۔ مغربی تہذیب کو شکست دینے کے لئے والدین اپنے بچوں کی تربیت اسلامی طرز زندگی پر کریں۔ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی اور اخلاقی تعلیم بھی دلوائیں۔ رمضان کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ سے زیادہ وقت اللہ کا قرب حاصل کرنا ہوگا۔ یہاں انسانو ں کا قانون نافذ کرکے اللہ کے قانون کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ انسان کی اصل فتح سنت نبوی کی تعلیمات میں ہیں۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320