رمادی سے داعش کا قبضہ چھڑانے کیلئے عراقی فوج کی پیش قدمی

Iraqi Army

Iraqi Army

دمشق (جیوڈیسک) عراقی فوج کے ترجمان برگیڈیئر یحیِ رسول نے بتایا کہ عراقی فوج رمادی میں داعش کے گڑھ میں داخل ہو گئی ہے۔ مزاحمت کے باوجود عراقی فوج داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے پر اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز سرکاری کمپاؤنڈ سے صرف 800 میٹر کی دور ی پر ہیں۔ آپریشن کے ٹائم فریم سے متعلق ترجمان نے کہا کہ ان کی ترجیح شہریوں اور فوجیوں کے جانی نقصان سے بچنا ہے۔

داعش نے رمادی پر گزشتہ سال مئی میں قبضہ کر لیا تھا اگر عراقی فوج شہر پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلے تو یہ ان کی سب سے بڑی کامیابی ہو گی۔