رمضان المبارک کی آمد پر ادارة المصطفیٰ سنٹر ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کی میٹنگ

Idara-tul-Mustafa Center Vienna

Idara-tul-Mustafa Center Vienna

ویانا (اکرم باجوہ) ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا باوا سید غضنفر علی شاہ کی زیر نگرانی زیر تعمیر کے آخری مراحل میں ہے ۔رمضان المبارک کی آمد پر ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کی پہلی میٹنگ ہوئی اور ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا کے صدر باوا سید غضنفر علی شاہ نے پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صد ر ،منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ،پی سی سی کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم کو سرپرستی سونپی۔ میٹنگ میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان ، مجلس عاملہ کے چیر مین لالہ محمد حسین خان ،مشیر خا ص حاجی ملک خلیل اعوان،نائب صد ر حاجی ملک امین اعوان،جنرل سیکر ٹری خواجہ منظور احمد ،جوائنٹ سیکرٹری و احباب ادب کے صدر ملک عابد، فنانس سیکرٹری محمد انور،منہاج القرآن آسٹریا کے ڈائریکٹر علامہ مدثر اعوان ،صدر عمران علی مغل ،مجلس شوریٰ کے صدر محبوب عالم، منہاج نعت کونسل کے صدر غلام مصطفی نعیمی،پاک ایشیاء کلچر آسٹریا کے چیرمین حاجی قاسم علی،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر اکرم باجوہ،حاجی لالہ محمد رمضان ،حفیظ اللہ قادری،سید یاسین شاہ ،سید اظہر شاہ،حاجی ملک غنی ودیگر نے شرکت کی۔

باوا سید غضنفر علی شاہ نے مہمانوں کو سنٹر میں خوش آمدید کہا ۔میٹنگ میں پاکستانی کمیونٹی کو ویانا میں جو مسائل درپیش ہیں پر گفتگو کی گی ۔باوا سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا اہلسنت جماعت کا ایک مرکز ہے اور آپ سب کا سنٹر ہے یہ ادارہ آپ سب کے ساتھ تعاون کرئے گا اور میں اپنے ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا کی جانب سے الحاج خواجہ محمد نسیم کو اس ادارہ کی سرپرستی سونپتا ہوں اور جس طرح خواجہ صاحب اپنے ادارہ منہاج القرآن کی سرپرستی کر رہے ہیں اسی طرح یہ ہماری بھی راہنمائی کریں الحاج خواجہ نسیم نے سرپرستی کا عہدہ قبول کرتے ہوئے باوا علی شاہ کا شکریہ ادا کیااور مذید کہا کہ ویانا میں صرف نور اسلامک سنٹر ،منہاج القرآن اور ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا تین پاکستانی مذہبی ادارئے ہیں جو پاکستانی کمیونٹی کے لیے کچھ ڈلیور کر رہے اور ہم سب کو مل کر مذید پاکستانی کمیونٹی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

علامہ مدثر اعوان نے کہا کہ ہم سب کو پہلے علماء کونسل بنانی ہوگی جو ہم اپنی نوجوان نسل کو کچھ دے سکیں یہ کام آپ سب کے تعاون سے ہی ممکن ہے اُنہوں نے مذید تجاویز بھی دیں ۔ خواجہ منظور احمد نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا آپ لوگوں کو تعاون ہوگا جہاں ہماری ضرورت ہو گی ہم آپ کے ساتھ ہیں اُنہوں نے مذید کہا کہ علماء کونسل کے لیے ایک کمیٹی بنانی چاہیے جو لالہ محمدحسین اور عمران علی مغل اور باوا علی شاہ کی نگرانی میں اس کام کو آگے لیکر چلے اور پہلے تین مذہبی ادارئے ملیں آپ کی کارکردگی سے پھر دوسرئے ادارئے بھی آپ سے مل جائیں گے۔

پی سی یف اے کے لالہ محمد حسین نے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اُنہوں نے خواجہ نسیم کو سرپرستی لینے پر مبارک باددی اور کہا ہم کمیونٹی کو ایک صاف ستھرا ماحول دینا چاہتے ہیں اور ہم سب مل کر پاکستان کے لیے کچھ کر گزریں ۔پی سی ایف اے کے صدر ندیم خان نے کہا کہ پی سی ایف اے ایک غیر سیاسی سپریم کونسل ہے ہم سب مل کر پاکستان کے لیے کام کریں آپ علماء کونسل بنائیں پاکستانی کمیونٹی فورم آپ کی مکمل سپورٹ کرئے گی ۔آخر میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نور اسلامک سنٹر ،منہاج القرآن اور ادارة المصطفیٰ سنٹر کی ایک علماء کونسل بنائی جائے ۔میٹنگ کے احتتام پر علامہ مدثر اعوان نے اجتمائی دعا کرائی۔ ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا کے صدر باوا سید غضنفر علی شاہ نے الحاج خواجہ محمد نسیم کو سرپرستی سونپتے ہوئے پھول پیش کیئے اور ادارةالمصطفیٰ میں پہلی میٹنگ ہونے پر سب نے مل کر کیک کاٹا اور تمام حاضرین کا میٹنگ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔اور تمام مہمانوں نے ادارةالمصطفیٰ کی سرپرستی کی زمہ داری ملنے پر خواجہ محمد نسیم کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔