رسول پاک کا نور سب سے پہلے پیدا کیا گیا۔ رانا عبدالرئوف

Layyah

Layyah

لیہ : محلہ منظور آباد میں رانا عبدالرئوف کے مکان پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے کہ رسول پاک کا نور سب سے پہلے پیدا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت جابر نے عرض کی ۔یارسول اللہ سب سے پہلے کس چیز کو پیدا کیا گیا۔ رحمت دوجہاں نے فرمایا کہ سب سے پہلے اللہ نے تیرے نبی کے نور کو پیدا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سرکار مدینہ کو اس وقت کا علم بھی ہے جب وقت بھی نہیں تھا۔نبی کریم کوتخلیق کائنات سے بھی پہلے کا علم ہے۔یہ صحابہ کرام کا بھی ایمان تھا ۔ اس لیے توسوال پوچھا کہ سب سے پہلے کس چیزکواللہ نے پیداکیا۔محفل میلادمصطفی میں عوام اہلسنت نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔