رانا مشہود کا تعلیم کے علاوہ تمام وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ

Rana Mashood

Rana Mashood

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے اپنے فیصلے کے حوالے سے شہباز شریف کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا۔ تعلیم کی وزارت بھاری ذمہ داری ہے اس سے مکمل انصاف کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے اپنے خط میں کہا اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں یقینی بنانا اور سہولیات کی فراہمی میرا ہدف ہے اس پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

تعلیم کے فروغ کے ذریعے ہی ملک کو آگے لے جانا چاہتا ہوں۔ واضح رہے رانا مشہود احمد خان کے پاس تعلیم سیاحت اور کھیل کی وزارتیں تھیں۔