رانا ثناءاللہ وزیر قانون کا قلمدان سنبھالنا اہلیان فیصل آباد کیلئے اعزاز ہے، عمران کینتھ

Ch imran kainth And Rana Sanaullah

Ch imran kainth And Rana Sanaullah

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) دہشت گردی کی زد میں کے پی کے میں اگر بلدیاتی انتخابات ہوسکتے ہیں تو پرامن پنجاب کے صوبے میں کیوں نہیں ہوسکتے؟ صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناءاللہ خاں کا ایک بار پھر وزیر قانون کا قلمدان سنبھالنا اہلیان فیصل آباد کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ مخالفین رانا ثناء اﷲ خاں کی عوامی خدمت اور اصولی سیاست’ عوامی فلاح و بہبود کیلئے جرأت و بہادری کا مقابلہ نہیں کرسکتی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔

حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے وسیع تر اقدامات کر رہی ہے ۔ عوام کے حقوق کی بالادستی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستا ن مسلم لیگ (ن) کے کو ا ڈنیٹر انچا رج فا لو اپ ٹیم چو ہدری محمد عمران کینتھ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف قوم کے لئے ایک امید ہیں ۔ پنجاب بجٹ شہباز شریف کی عوام دوستی کاآئینہ دار ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کامیابی کے ساتھ عوام کے مسائل کم کر رہی ہے ۔ تمام تر وسائل عوام کی خاطر بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

بجٹ غریب کے لیے مشکلات نہیں لائے گا کیونکہ ہماری حکومت میاں شہباز شریف کی قیادت میں بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی وزیراعلیٰ پنجاب عوام کوخوشحال اورآسان بنانا چاہتے ہیں ہماری حکومت کسان ،مزدور،تاجر ،دکاندار سمیت ہر شعبہ زندگی کے لیے ایک بہترین اورزبردست ریلیف والا بجٹ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کوریلیف دینے اور صوبے کی ترقی پر پوری توجہ دے رہی ہے ۔ پنجاب کا بجٹ مسلم لیگ (ن)کے منشور اور میاں نواز شریف ،میاںشہبازشریف کے عوام دوستی کی سوچ کاآئینہ دار ہی ہوگا ۔ مہنگائی اور افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لئے مربوط حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے ۔ عوام خوشحال ہو گی تو حکومت خوشحال ہوگی ۔ میاں برادران کی قیادت میں خوشحالی کا سفر پورے ملک میں لائیں گے۔