رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے ڈی سیٹ کرنیکی مخالفت کر دی

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی قرارداد پر رانا ثنا اللہ نے لاہور میں گفتگو میں کہا کہ وہ ذاتی طور پر تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے حق میں نہیں سیاسی جماعت کو سیاسی عمل میں رکھنا چاہیے۔

بلدیاتی انتخابات کے بارے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عدالت نے اجازت دی تو سیلاب اور بارشوں کے باعث پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں اکتوبر یا نومبر تک تاخیر ہو سکتی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس بات میں اب کوئی شک نہیں کہ عمران خان کا دھرنا اسٹیبلشمنٹ کی سازش تھی جس کا عمران خان حصہ بنے تاہم جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد معاہدے کے مطابق عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔