رانا محمد شہزاد اور چوہدری منیر احمد زیدار کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد

Chaudhry Munir Ahmad

Chaudhry Munir Ahmad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) رانا محمد شہزاد اور چوہدری منیر احمد زیدار کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، دونوں آزاد امیدواروں کی طرف سے تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد میونسپل کمیٹی مصطفی آباد مین چیئرمین و وائس چیئرمین تحریک انصاف کے ہوں گے۔

رانا محمد جمیل، تفصیلات کے مطابق رانا محمد جمیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میونسپل کمیٹی مصطفی آباد سے آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے والے کونسلرز رانا محمد شہزادعرف رانا کالا اور چوہدری منیر احمد ذیلدار کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی شمولیت سے میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے چیئرمین کیلئے میاں عبدالخالق کا راستہ کلیر ہو چکا ہے۔

میونسپل کمیٹی مصطفی آباد اور میونسپل کمیٹی راجہ جنگ کے آزاد امیدواروں کی طرف سے تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد نہ صرف دونوں میونسپل کمیٹیوں میں یہ صرف اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہوں گے بلکہ آئندہ جزل الیکشن میں بھی حلقہ پی پی175سے تحریک انصاف کا امیدوار ہی سیٹ جیتے گا، انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ تحریک انصاف حلقہ پی پی 175کے عوام کی بھر پور خدمت کریں گے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔