رنویر سنگھ پہلے سے بہت بدل گیا ہے، انوشکا شرما

Ranbir Singh and Anushka Sharma

Ranbir Singh and Anushka Sharma

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ رنویر اب بہت بدل گیا ہے۔

انوشکا شرما کا اپنے ساتھی اداکار رنویر سنگھ کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ اب پہلے سے بہت بدل گیا ہے، پہلے اس کے مزاج میں ٹھراؤ نہیں تھا لیکن اب یہ تبدیلی آئی ہے۔

اداکارہ کہتی ہیں کہ پہلے والے رنویر جسکے ساتھ انھوں نے بینڈ باجا بارات میں کام کیا تھا اور اب والے رنویر میں بہت فرق آیا ہے اور اب وہ اداکاری کے لحاظ سے بھی بہتر ہو گئے ہیں۔