رنویر سنگھ دپیکا کو ویلنٹائن وِش کرنے کینیڈا پہنچ گئے

Ranbir Singh and Deepika

Ranbir Singh and Deepika

ٹورنٹو (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم باجی راؤ مستانی میں اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے اداکار رنویر سنگھ اپنی خاص دوست دپیکا پڈوکون کے ساتھ ویلنٹائن منانے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویرویلنٹائن ڈے اکیلا نہیں منانا چاہتے تھے اس لئے دپیکا کو سر پرائز دینے اچانک ٹورنٹو جا پہنچے جہاں وہ یہ خاص دن اپنی خاص دوست کے ساتھ منائیں گے۔

واضح رہے دپیکا پڈوکون اس وقت کینیڈا میں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلمـ’ٹرپل ایکس‘میں ون ڈیزل کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔