رینجرز مطالبات آئینی ہیں تو پورے ہونے چاہئیں ‘ این جی پی ایف

Rangers

Rangers

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کرپشن کے ناسور کی وجہ سے سیکورٹی اداروں کی کالی بھیڑوں کی کرپشن نے جس انداز سے مختلف مافیاز کو منظم ہونے کا موقع فراہم کیا اس کی وجہ سے دہشتگردی ‘ بد امنی اور ہمہ اقسام جرائم نے عوام کو اس طرح سے گھیرلیا کہ امن و تحفظ ان کیلئے خواب بن گیا مگر فوج اور اس کے ذیلی ادارے رینجرز کی فرض شناسی و مستعدی نے امن قائم کرکے تحفظ کو یقینی بنایا جس کیلئے پوری قوم فوج اور رینجرز کی شکر گزار ہے ۔

نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فا ¶نڈیشن کے آرگنائزروچیئرمین عمران چنگیزی‘ وائس چیئرمین فیصل خان ‘ صدر عقیلہ غوری ‘ جنرل سیکریٹری حاجی امیر علی خواجہ ‘ جوائنٹ سیکریٹری سید آصف حسین آغا اور ایم آر پی سربراہ امیر پٹی نے رینجرز کی جانب سے تھانوں کے قیام ‘ایف آئی اندراج اور تفتیشی وچالان پیش کرنے کے اختیارات کے مطالبہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو امن و تحفظ کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے اور اگر رینجرزمطالبات آئینی ہیں اوررینجرز کو ان اختیارات کی فراہمی سے یہ ذمہ دای بہ احسن پوری ہوسکتی ہے تو حکومت کو اس میں کوئی عار نہیں ہونا چاہئے ۔