رینجرز کو کراچی میں امن اور کرپشن کے خاتمے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صدیق شیرازی

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ناظم صدیق شیرازی اور ناظم اطلاعات عنایت اﷲ فاروقی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ MSO کے ذمہ دران و کارکنان اپنا ووٹ اسے دینگے جواسلام پسند اور محب وطن ہو۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ کینڈیڈیٹ کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے نوجوانوں سے عرض کیا کہ ووٹ کو امانت سمجھ کر مستحق کو دیں، اپنا ووٹ اسے دیں جو دین دار اور محب وطن ہو۔

صدیق شیرازی نے مزید کہا کہ رینجرز کو کراچی میں امن کے قیام اور کرپشن کے خاتمے کی کوشش کے لیے ایک بار پھر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔امید ہے کہ رینجرز کے جوانوں کی پولنگ اسٹیشن میں ڈیوٹیاں کراچی میں دھاندلی کا خاتمہ کریں گی۔

جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795