رینجرز اختیارات پر سندھ حکومت کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم کل کراچی آ رہے ہیں

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) سندھ میں رینجرز کے اختیارات پر صوبائی حکومت کے تحفظات دور کرنے کے لئے وزیراعظم نواز شریف پیر کو کراچی آرہے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف پیر کے روز کراچی آئیں گے اوران کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ہوں گے، اس موقع پر وہ امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں نیشنل ایکشن پلان اور شہر میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم نواز شریف اپنے دورے کے دوران وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ،ڈی جی رینجرز اور کورکمانڈر سے بھی ملاقات کریں گے جس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال اور رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔