رینجرز کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفترکا محاصرہ، متعدد فائلیں قبضے میں لے لیں

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرزنے سندھ کنٹرول اتھارٹی کے دفترمیں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے متعدد فائلیں قبضے میں لے لیں۔

رینجرز اہلکاروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر کا محاصرہ کیا جہاں کارروائی کے دوران متعدد فائلیں قبضے میں لے لیں۔ رینجرز اہلکاروں نے قائم مقام ڈی جی ممتاز حیدر کے دفتر میں داخل ہوکر ان سے بھی پوچھ گچھ کی۔

جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے بیرون ملک جانے والے سابق ڈی جی منظور قادر سے متعلق بھی سوالات پوچھے اور تفتیش کے دوران شہر میں غیر قانونی تعمیرات، نقشوں کی منظوری اور چائنا کٹنگ سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی گئی۔