سلام پاک رینجرز سندھ فٹ بال میچ آج کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم پر کھیلا جائیگا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ کے اشتراک سے پیغام امن و محبت اور قومی یکجہتی پاک رینجرز سندھ فٹ بال میچ(آج) مورخہ 5مارچ 2016ء بروز ہفتہ دوپہر 3بجے کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم نزد سول ہسپتال کراچی پر کھیلا جائیگا۔

میچ صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کی فٹ بال ٹیم مد مقابل ہوں گی ۔میچ کا افتتاح کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کرینگے جبکہ اختتامی تقریب میں سندھ رینجرز کے اعلیٰ افسران شرکت کرینگے۔

تقریب میں لیاری کے انٹرنیشنل فٹ بالر سمیت اسپورٹس کی معروف شخصیات شرکت کرینگے۔