رینجرز اسنیپ چیکنگ، فاروق ستار کی گاڑی بھی روک لی

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر رینجرز کی جانب سے اسیشل اسنیپ چیجکنگ کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی گاڑی کو روکا گیا، پھر بعد میں مکمل تفصیلات حاصل کرکے انہیں جانے دیا گیا۔

رینجرز کی جانب س شہر میں دہشت گردی کے پیش نظر اسپیشل اسنیپ چیکنگ جاری ہے۔ کلفٹن دو تلوار پر رینجرز کی بھاری نفری اسی اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھی۔

اسی دوران ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اپنی گاڑی میں گزرے تو رینجرز نے انہیں روک لیا، مکمل تفصیلات لینے کے بعد فاروق ستار کو جانے کی اجازت دیدی گئی تھی۔

واضح رہے کہ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور شہری اس حوالے سے تعاون کریں۔