رانی مکھر جی کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Rani Mukherjee

Rani Mukherjee

ممبئی (جیوڈیسک) 2014ء میں ادتیہ چوپڑا سے شادی کرنے والی اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنی ذاتی زندگی کو اب تک میڈیا سے دور رکھا۔ دونوں سٹارز کے یہاں 2015ء میں ان کی بیٹی آدریہ نے جنم لیا تو اسے بھی میڈیا کے سامنے لانے سے احتراز کیا گیا۔

دونوں کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی ذاتی زندگی میں کوئی بھی دخل انداز ہو۔ تاہم اب آدریہ کے ایک سال کے ہونے کی خوشی میں رانی مکھرجی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس کی ایک تصویر اپ لوڈ کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہے۔

اس تصویر کے ساتھ رانی مکھر جی نے آدریہ کے نام ایک خط بھی تحریر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ میں اپنی بیٹی آدریہ سے بے حد پیار کرتی ہوں۔ میں اس کے بغیر زندہ اور سانس لینے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ آدریہ کے آنے سے میری زندگی مکمل طور پر تبدیل ہو چکی ہے۔