آئیگون اوپن ٹینس، میلوس رانک اور کائل ایڈمنڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

Open Tennis Tournament

Open Tennis Tournament

لندن (جیوڈیسک) ومبلڈن اوپن سے قبل نامور ٹینس سٹارز لندن میں آئیگون اوپن کھیلنے میں مصروف ہیں۔ جہاں کینیڈا کے میلوس رانک اور آسٹریلیا کے نک کرگیاس آمنے سامنے آئے۔

زبردست کھیل کے بعد میلوس نے نک کرگیاس کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں انگلش کھلاڑی کائل ایڈمنڈ نے میدان مارا۔ کائل نے فرانسیسی حریف جائلز سائمن کو ٹھکانے لگایا۔

برطانوی کھلاڑی کی فتح کا سکور چھ چار، چھ تین اور چھ ایک رہا۔ ایک اور میچ میں برطانوی ڈینیل ایونز کا مقابلہ فرانس کے پال ہینری سے تھا۔

دونوں کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا تاہم فرانس کے پال ہینری سات چھ، چھ سات اورچھ تین سے کامیاب رہے۔