رنویر، دیپکا کی آن اسکرین جوڑی ،حقیقی زندگی میں ایک ہونے کو تیار

Ranveer Singh and Deepika Padukone

Ranveer Singh and Deepika Padukone

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی ایک اور آن اسکرین جوڑی، حقیقی زندگی کا جوڑا بنے کیلئے تیار ہو گیا، وہ دونوں اسٹار ز کوئی اور نہیں باجی رائو مستانی فلم کے اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپکا پڈوکون ہیں۔

دونوں اداکاروں کی جوڑی اسکرین پر تو خوب ججتی ہے جو اب حقیقی زندگی میں خوب رنگ جمائے گی، رنویر سنگھ اور پڈوکون اگلے برس منگنی کر رہے ہیں، منگنی کی یہ تقریب فروری میں ہو گی جس کی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا جا سکا ہے۔

دو ماہ بعد منگنی کی بھارتی میڈیا کی خبروں کی بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔